(ن) لیگ کا شاہد خاقان عباسی کو ضمنی انتخاب میں کامیاب کرا کے قومی اسمبلی میں پہنچانے کا فیصلہ

پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر سابق وزیر اعظم لاہور کے حلقہ این اے 124سے انتخاب لڑینگے‘ ذرائع

ہفتہ 11 اگست 2018 16:09

(ن) لیگ کا شاہد خاقان عباسی کو ضمنی انتخاب میں کامیاب کرا کے قومی اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ضمنی انتخاب میں کامیاب کرا کے قومی اسمبلی میں پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی میں پہنچایا جائے اور اس کیلئے وہ حمزہ شہباز کی طرف سے چھوڑے جانے والی نشست این اے 124لاہور سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ شاہد خاقان عباسی کوعام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 53اور این اے 57سے شکست ہوئی تھی۔