نیب نے میاں منشاء کو 17اگست کو طلب کر لیا

ہفتہ 11 اگست 2018 16:09

نیب نے میاں منشاء کو 17اگست کو طلب کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے معروف صنعتکار میاں محمد منشاء کو 17اگست کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب 95ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس سلسلہ میں میاں منشاء کو 17اگست کو طلب کیا گیا ہے ۔نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میاں منشاء سے منی لانڈرنگ کے علاوہ ایم سی بی اور آدم جی انشورنس سے متعلق بھی تفتیش کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :