آزادکشمیر کے دوردرازعلاقوں میں کمیو نیکیشن سروسز کی فراہمی میں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا شاندارکردار رہا ہے،راجہ محمد فاروق حیدر

مشکل اوردشوارگزارعلاقوں میں بالخصوص قدرتی آفات کے دوران ٹیلیفون اور موبائل سروس کی بلاتعطل فراہمی کا مشکل عمل جاری رکھنے پر ایس سی او انتظامیہ اور جوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 11 اگست 2018 16:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے دوردرازعلاقوں میں کمیو نیکیشن سروسز کی فراہمی میں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا شاندارکردار رہا ہے، مشکل اوردشوارگزارعلاقوں میں بالخصوص قدرتی آفات کے دوران ٹیلیفون اور موبائل سروس کی بلاتعطل فراہمی کا مشکل عمل جاری رکھنے پر ایس سی او انتظامیہ اور جوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں آزادکشمیر میں معیاری انٹرنیٹ سروس کی فراہمی اور تھری جی فورجی سروس کے آغاز کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون کریگی اور جلد آزادکشمیر میں تھری جی/ فورجی کے لائنسنسنگ عمل کا آغاز کیا جائیگا۔

وہ گزشتہ روز ایوان وزیراعظم میں ڈائریکٹرجنرل ایس سی او میجر جنرل علی فرحان سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے اس موقع پر سیکٹر کمانڈر آزاد کشمیر کرنل محمد مقبول احمد بھی مو جود تھے ڈی جی ایس سی او نے ادارے کے مختلف پراجیکٹس اور دوردرازعلاقوں میں موبائل و کمیونیکیشن سروس و ڈی ایس ایل سمیت دیگر امور پر وزیراعظم کو مفصل بریفنگ دی وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر کہا کہ ضلع حویلی ضلع نیلم سمیت دوردراز علاقوں میں موبائل سروس کی فراہمی کے اوپر پیش رفت انتہائی مثبت ہے حکومت اس حوالے سے ہرممکن تعاون کریگی ۔

(جاری ہے)

موجودہ دور میں ٹیکنالوجی سے استفادہ کیے بغیر ترقی ممکن نہیں ، آزادکشمیر کے شہریوں کو اس سلسلہ میں مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ کے مثبت استعمال سے ذرائع روزگار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔