Live Updates

نو منتخب رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کی رکن ضلع کونسل عاطف منصف خان سے سنٹرل جیل ہری پور میں ملاقات

ہفتہ 11 اگست 2018 16:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) نو منتخب رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے گذشتہ روز رکن ضلع کونسل عاطف منصف خان سے سنٹرل جیل ہری پور میں ملاقات کی، انتخابات 2018ء میں بھرپور حمایت پر علی خان جدون نے عاطف منصف خان کا شکریہ ادا کیا، حلقہ کے مسائل بالخصوص حویلیاں کی غیور عوام کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 16 علی خان جدون نے ممبر ضلع کونسل شاہ مقصود عاطف منصف خان سے سنٹرل جیل ہری پور میں ملاقات کی، علی خان نے انتخابات میں بھرپور حمایت پر عاطف خان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان حلقہ کے مسائل حل کرنے پر نئے عزم کے ساتھ تعاون اور اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر نو منتخب رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے کہا کہ حلقہ کی غیور عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس کو وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے، ان کے کندھوں پر اہلیان حلقہ کے مسائل کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے، الله سے دعا ہے کہ وہ انہیں اس ذمہ داری سے نبرد آزما ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات