دالبندین میں چینی باشندوں کی بس کے قریب دھماکہ ،پانچ افراد زخمی ،زخمیوں کو کراچی منتقل کردیاگیا

ہفتہ 11 اگست 2018 17:17

دالبندین میں چینی باشندوں کی بس کے قریب دھماکہ ،پانچ افراد زخمی ،زخمیوں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں سیندک منصوبے کے ملازمیں کی بس کے قریب خود کش دھماکہ 5افراد زخمی ، زخمیوں میں 2ایف سی اہلکار اور 3غیر ملکی(چینی)باشندے بھی شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روزبلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے چار کلو میٹر کے فاصلے پر سیندک منصوبے پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو لیکر جانے والی بس کے قریب خودکش دھماکہ میں 3تین چینی باشندوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔

زخمی ہونیوالے چینی باشندوں کی شناخت لی یان لنگ(Liyan leng) ،یووریوی(Yovriwei) ،ہوژیاوہ(Houxiaohv)جبکہ ایف سی اہلکاروں میں لائنس نائیک صابر امین اور سپاہی اختر شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے غیر ملکی باشندوں کو طبی امداد کیلئے کراچی منتقل کردیا جہاں انکی حالت خطرے سے بتائی جارہی ہے جبکہ ایف سی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ ریفرر کردیا گیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد زمباد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

جو سڑک کنارے کھڑی تھی جیسے ہی چینی باشندوں کی بس گاڑی کے قریب پہنچی خودکش حملہ آور نے دھماکہ کردیا ذرائع کے مطابق بس دالبندین ایئر پورٹ کی جانب جارہی تھی دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ۔اور خودکش حملہ آور کے عضاء اکھٹے کرکے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں،مزید کارروائی جاری ہے۔