سورج کی تحقیق کیلئے ناسا کا جدید ترین مشن پارکر (کل) تک کیلئے ملتوی

ہفتہ 11 اگست 2018 18:13

سورج کی تحقیق کیلئے ناسا کا جدید ترین مشن پارکر (کل) تک کیلئے ملتوی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کا سورج کی سطح پر تحقیق کے لیے جدید ترین خلائی مشن ’’پارکر‘‘ (کل) اتوار کو روانہ ہوگا۔ناسا کا مشن امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناورل ایئرفورس اسٹیشن سے ہفتہ کو بھیجا جانا تھا، تاہم خلائی راکٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس مشن کی تیاری گزشتہ برس سے جاری تھی جس میں سورج کو چھونے اور اس کی تپش کی کھوج لگانے کی کوشش کی جائے گی۔

اس مشن کے لیے خصوصی خلائی راکٹ ’پارکر سولر پروب‘ تیار کیا گیا ہے جو ایک چھوٹی گاڑی کی طرح ہے۔پارکر سولر پروب 40 لاکھ میل دور مدار میں گردش کرے گا جسے مشن کے دوران انتہائی گرمی اور تابکاری کا سامنا کرنا پڑے گا ،ْمشن براہِ راست سورج کی طرف جائے گا اور 6.5 لاکھ کلومیٹر کے محفوظ فاصلے سے اپنے اعداد و شمار جمع کرے گا ،ْیاد رہے کہ سورج زمین سے 15 کروڑ کلومیٹر کی دوری پر ہے۔