کوئٹہ:سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کے قریب خود کش دھماکہ،6 زخمی

زخمیوں میں تین ایف سی اہلکار اور 3 غیر ملکی باشندے شامل ،ہسپتال منتقل

ہفتہ 11 اگست 2018 18:59

کوئٹہ:سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کے قریب خود کش دھماکہ،6 زخمی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر دالبندین میں سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے کمشنر کوئٹہ ہاشم غلزئی کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والی بس سیندک منصوبے کے ملازمین کو لے کر دالبندین ایئرپورٹ کی طرف جارہی تھی کہ دالبندین سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا انہوں نے بتایا کہ دھماکا بس سے کچھ فاصلے پر ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، تاہم کھڑکیوں کے شیشے لگنے سے ملازمین زخمی ہوئے لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیاکمشنر کوئٹہ کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں منصوبے کے 3 غیر ملکی ملازمین اور 3 ایف سی اہلکار شامل ہیںدھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا