سانحہ 12 مئی کی تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ نے وفاق اورسندھ حکومت سے کمیشن کے ٹی اوآرطلب کرلئے

ہفتہ 11 اگست 2018 18:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) سانحہ 12 مئی کی تحقیقات سے متعلق درخواست میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی،سندھ حکومت سے کمیشن کے ٹی اوآرطلب کرلئے ہیں۔سانحہ 12مئی کی ازسرنوتحقیقات پرسندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار اقبال قاظمی نے عدالت سے استدعا کی کہ سانحہ 12 مئی کی از سر نو تحقیقات کرائی جائے، :دہشتگردی کے واقعات میں50سے زائدافرادجاں بحق ہوئے تھے،درخواست میںسابق صدرپرویزمشرف،بانی ایم کیوایم،سابق مشیر داخلہ وسیم اخترکوبھی فریق بنایاگیا ہے،دوران سماعت عدالت نے حیرت کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئے کہ جنہیں فائرنگ کرتے دکھایا انکے مقدمات بھی اے کلاس کردیے۔

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دئے کہ :منصوبے کے تحت لوگ تعینات کیے گئے تھے،یہ طے شدہ منصوبہ تھا،کوئی تنظیم پیچھے تھی،۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے عدالت میں موقف اپنایا کہ کنٹینرلگانے کے حکم کیساتھ حکم دینے والے کی نیت کابھی جائزہ لینا ہوگا۔جس پر جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دئے کہ ممکن ہے کنٹینرسڑک پرلگانیوالیکوقتل وغارت گری کااندازہ ہی نہ ہو۔

12 مئی کوچیف جسٹس پاکستان کوعدالت تک نہیں آنیدیا گیا،ماسٹر مائنڈ تک کیسے پہنچا جائے،جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعاکی کہ مقدمات تیزی سینمٹانیکی ہدایت کردیں،:عدالت کو کمیشن بنانیکااختیارہے، مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں،کمیشن بنانامفید نہیں ہوگا۔اس موقع پر 12مئی سیمتعلق پولیس کی درج کیس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں، پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مختلف تھانوں میں 12 مئی سیمتعلق 54 ایف آئی آردرج ہیں:میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف بھی 12مئی سانحہ کے مقدمات ہیں۔

جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ :وسیم اختر اس کیس میں ضمانت پر رہا ہیں۔جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ صرف ایک بڑی مچھلی پرہاتھ ڈالاگیا،اس موقع پر ایآئی جی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ کچھ بڑے ملزمان مفرور ہیں، مفرورملزمان کیشناختی کارڈبلاک کرنیکیلیینادراکولکھ دیا، تاہم ایآئی جی لیگل کی جانب سے خط کی نقل پیش نہ کرنیپرعدالت نے برہمی کا اظہارکیا۔اس موقع پر عدالت نیعدالتی معاونین بیرسٹرفیصل صدیقی اورشہاب سرکی ایڈووکیٹ کوآیندہ سماعت پرپیشی کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 13اگست تک ملتوی کردی