شاہد خاقان عباسی کو حمزہ کی خالی نشست این ای124 سے ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ

ہفتہ 11 اگست 2018 19:03

شاہد خاقان عباسی کو حمزہ کی خالی نشست این ای124 سے ضمنی الیکشن لڑانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے نااہل رہنما نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی میں بھیجنے کے لئے خالی ہونے والی حمزہ شہباز شریف کی نشست این اے 124 سے ضمنی الیکشن لڑایا جائے گا۔