امریکی دبائو کے باوجود کیوبا میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 11 اگست 2018 19:03

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) کیوبا میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اس کے باوجود اس کمیونسٹ ملک پر معاشی سرگرمیاں روکنے کے لئے امریکی مہم بڑھی ہے،یہ بات کیوبا کے حکام نے گزشتہ روز اپنے اعلان میں بتائی۔

(جاری ہے)

لگ بھگ تین ملین سیاحوں نے یکم جنوری اور9اگست کے درمیان اس کیریبین ملک کا دورہ کیا اور حکام نے پیشن گوئی کی ہے کہ یہ تعداد سال کے خاتمہ تک 5ملین تک پہنچ سکتی ہے جو2017ء میں مقابلتاً 4.5ملین تھی۔

کیوبا کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ یہ مثبت اعداد وشمار اس کے باوجود آئے کہ امریکی حکومت کی جانب سے ہدایت کردہ پابندیاں بھی آئی ہیں جو ہمارے ملک کے امریکی سیاحوں کی آمد کو کم کرنا چاہتی ہے۔ گزشتہ سال طوفان ارما کی تباہی،جس نے بہت سے ہوٹلوں کو تباہ کیا،بھی سیاحتی صنعت کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :