کرپشن ریفرنس ، ڈاکٹر عاصم کیخلاف سماعت 18اگست تک ملتوی

ہفتہ 11 اگست 2018 19:27

کرپشن ریفرنس ، ڈاکٹر عاصم کیخلاف سماعت 18اگست تک ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی جہاں ریفرنس میں نامزد ملزمان ڈاکٹر عاصم،اقبال زیڈ احمد،بشارت مرزا و دیگر پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے ریفرنس کے گواہ شکیل احمد کو پیش نہیں کیا جا سکا جس پر عدالت نے ریفرنس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی اور حکم دیا کہ آئندہ وہ سماعت پر گواہ کی حاضری یقینی بنائیں ۔واضح رہے کہ ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔