کراچی،گزری سے لڑکی لاپتہ، مقدمہ 5روز بعد درج

لڑکی کو اس کی دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا ہے جب کہ رمشا کو پارٹیوں میں جانے کا شوق تھا، ایف آئی آر کا متن

ہفتہ 11 اگست 2018 19:50

کراچی،گزری سے لڑکی لاپتہ، مقدمہ 5روز بعد درج
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری سے 18سالہ لڑکی لاپتہ ہو گئی، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے، لاپتہ ہونے والی رمشا نامی لڑکی 5اگست کو گھر سے یہ کہہ کرنکلی تھی کہ وہ اپنی سہیلی مصباح کے پاس جا رہی ہے تاہم وہ واپس نہیں آئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری سے 5اگست کو لاپتہ ہونے والی 18سالہ رمشا کا تاحال کچھ سراغ نہیں چل سکا ہے، رمشا کے والد کی درخواست پر گزری تھانے میں اب مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مصباح نے اطمینان دلایا تھا کہ رمشا گھر واپس آجائے گی لیکن کئی روز گزرنے کے باجود ایسا نہیں ہوا۔ لاپتہ لڑکی کے تمام دوستوں سے رابطہ بھی کیا گیا لیکن کچھ پتا نہیں چل سکا۔لاپتہ لڑکی کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں درج ہے کہ لاپتہ لڑکی کو اس کی دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا ہے جب کہ رمشا کو پارٹیوں میں جانے کا شوق تھا۔دوسری جانب لاپتہ لڑکی کی دوست مصباح نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمشا میرے پاس نہیں آئی وہ اپنی مرضی سے گئی تھی، رمشا کی فیملی نے مجھ سے بیٹی کو ڈھونڈنے کے لیے مدد مانگی تھی اور میں نے جہاں تک ممکن ہو سکا اپنی دوست کو ڈھونڈنے میں اس کے والدین کی مدد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :