Live Updates

لقمان اوور ہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار،انتظامیہ نے ٹریفک کے لئے بند کردیا

ہفتہ 11 اگست 2018 19:53

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) لقمان اوور ہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار،انتظامیہ نے ٹریفک کے لئے بند کردیا۔مرمتی کام نہ ہوسکا۔عوام پریشان۔تفصیلات کے مطابق لقمان ریلوے کراسنگ پر ٹریفک کے اژدھام سے نجات دلاکرٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی کے دور حکومت میں تعمیر ہونے والے اوور ہیڈ برج اپنا وجود قائم نہ رکھ سکا ۔

مختلف جگہوں پر برج میں گڑھے پڑنے کے سبب عام ٹریفک کے لئے حادثات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے عوامی شکایات پر ضلع انتظامیہ نے اوور ہیڈ برج کے داخلی مقام پر ٹریفک کے لئے بند کرنے کا بینر آویزاں کرتے ہوئے وہاں رکاوٹ کھڑی کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے لقمان ریلوے پھاٹک بند ہونے سے وہاں پر کئی کلو میٹر تک ٹریفک جام ہونے سے دکانداروں اور پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

الشہباز انجمن تاجران یونین لقمان پھاٹک کے سرپرست ڈاکٹر پیارو خان پھلپوٹو۔صدر صدر الدین منگی۔منظور ٹانوری۔آغا شیر عالم۔پیپلز پارٹی کے خدابخش سرکی۔مسلم لیگ فنکشنل کے جمیل مختیار۔تحریک انصاف کے سید ثابت علی شاہ۔سید سمیع اللہ شاہ راشدی و دیگر نے چیف جسٹس آف پاکستان۔چیئرمین قومی احتساب بیورو۔چیئرمین انٹی کرپشن سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ لقمان اوور ہیڈ برج کی تعمیر غیر معیاری ہونے کے سبب دوسال میں ہی وہ اپنی قوت ختم کرگیا ہے اس لئے لقمان اوور ہیڈ برج تعمیر کرنے والی کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کرکے اوور ہیڈ برج کو پائیدار بنایا جائے تاکہ انسانی زندگیوں کو تحفظ مل سکے واضع رہے کہلقمان اوور ہیڈ برج کی تعمیر کے وقت بھی برج کے دو پلر گرنے کی وجہ سے دو افراد کی زندگیاں ختم ہوچکی ہیں اس دوران بھی میڈیا نے لقمان اوور ہیڈ برج کی تعمیر غیر معیاری ناقص کی نشاندہی کی تھی جسے وقت کے حکمرانوں اور بیورو کریسی نے نذر انداز کردیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات