ْاشتعال انگیز تقاریر کیس ،بانی ایم کیو ایم اور خالد مقبول سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 11 اگست 2018 20:03

ْاشتعال انگیز تقاریر کیس ،بانی ایم کیو ایم اور خالد مقبول سمیت دیگر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاسز پر حملوں سے متعلق مقدمات کی سماعت،عدالت نے بانی ایم کیو ایم اور خالد مقبول سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، جبکہ خالد مقبول ،حیدر عباس رضوی خوش بخت شجاعت کو اشتہاری قرار دے دیا عدالت نے آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے ستائس مقدمات کی سماعت ہوئی، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، عامر خان کنور نوید جمیل ،قمر منصور و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پولیس نے تین مقدمات کا حتمی چالان عدالت میں پیش کردیا، پولیس نے چالان میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین، ایم کیو ایم پاکستان کنویئنر خالد مقبول صدیقی کو مفرور قرار دے دیا،، عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین، ایم کیو ایم پاکستان کنویئنر خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت آٹھہ ستمبر تک ملتوی کردی جبکہ میڈیا ہاوسز پر حملے کے پانچ مقدمات کی سماعت کے موقع پر ایک ملزم فیصل کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جاسکی عدالت کا کہنا تھا کہ دو سال ہوگئے اب تک فرد جرم نہیں ہوسکی کبھی کوئی حاضری نہیں ہوتا تو کبھی کوئی حاضری نہیں ہوتا عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پرتمام ملزمان پیش ہوں ورنہ پیش نہ ہونے والے کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیئے جائیں گے عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائیگی ملزمان کو گرفتار کر کہ پیش کیا جائے،ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت آٹھ ستمبر تک ملتوی کردی،فاروق ستار نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانہ فضل الرحمان خوش قسمت ہیں اسے را کا ایجنٹ نہیں کہا گیا،، الیکش کمیشن کے باہر جو مولانا فصل الرحمن نیجوتقریر کی اس میں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا، اگر غلطی سے ہم میں سے بھی کوئہ ایسا کہ دیتا تو ہمارے خلاف را ایجنٹ کی مہر لگ جاتی ہے،پیپلزپارٹی سے بات چیت ہو سکتی ہے غیر واجبی رابطہ ہے، پیپلزپارٹی اور متحدہ کے درمیان صوبے میں حکومے بنانے پر باقاعدہ کوئی بیٹھک یا مکالمہ نہیں ہوا،ایک بار حلقہ 243 خالی تو ہونے دو ، بس اسی حلقہ این اے 243 سے سارا فرق صاف ظاہر ہو جائے گا، فاروق ستار نے دعوی کیا ہے کہ این اے 243 سے جو چودہ اور چار کا فرق آیا ہے اسی ایک سیٹ پر سارا حساب برابر ہو جائے گا ۔