احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف جے جے ویل ایل ریفرنس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی

ہفتہ 11 اگست 2018 20:06

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف جے جے ویل ایل ریفرنس کی سماعت 18 اگست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف جے جے ویل ایل ریفرنس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی جہاں ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے نیب کے گواہ شکیل احمد کی عدم حاضری کے باعث سماعت اٹھارہ اگست تک ملتوی کردی،ڈاکتر عاصم نے سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار نے جو میرے ساتھ کیا اس کو میری بد دعا لگی اور آج ان کا حشر دیکھیں۔

(جاری ہے)

ہمیں اب متحد ہونا چاہیے،ہم پوری قوم کو کراچی کی چھوٹے اشو پر لالو کھیت لے گئے ہیں،ہمیں متحد ہوکر اس قوم کی حفاظت کے لیئے بہت سارے اقدام اٹھانے ہونگے،وہ چیزیں بھی کرنی ہونگی جو ہمیں ناپسندیدہ ہے،آپ کا میچ انٹرنیشنل میچ ہے جو اسٹیڈیم کے بجائے لالو کھیت میں کھیلنا چاہتے ہیں،ہمارے مسائل بہت بڑے ہیں ،ہمیں انٹرنیشنل طاقتیں بھی اچھی نظر سے نہیں دیکھتی،پاکستان میں اسٹیبلٹی کی سخت ضرورت ہے،کچھ چیزیں لوگوں کو ناپسندیدہ ہے تو حکومت کا کام ہے کہ ان سے بیٹھ کر بات کریں تاکہ ایک پاکستان اچھا بنایا جائے