سندھ ہائیکورٹ میں 65ٹاون میونسپل آفیسرز کی بحالی کا معاملہ

عدالت نے چیف سیکرٹری کو 27اگست تک معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی

ہفتہ 11 اگست 2018 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں 65ٹاون میونسپل آفیسرز کی بحالی کا معاملہ،عدالت نے چیف سیکرٹری کو 27اگست تک معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سندھ ہائی کورٹ میں امیتاز منصور سولنگی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ 2013 میں مختلف شہروں میں ان ٹی ایم اوز کی تقرری عمل میں آئی تھی بعد میں حکومت سندھ نے ان تقرریوں کو جعلی قرار دے دیا،سندھ ہائیکورٹ نے بھی پہلے مرحلے پر افسران کی درخواست مسترد کردی تھی،تاہم سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری کو ان افسران کی پریزینٹیشن پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایک سال کی مدت گزرجانے کے باوجود چیف سیکرٹری نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے 27 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیے