ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزمان کی ضمانت کا معاملہ،سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت سے رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 11 اگست 2018 20:06

ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزمان کی ضمانت کا معاملہ،سندھ ہائیکورٹ نے احتساب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں 462 ارب روپے کرپشن کے ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزمان کی ضمانت کا معاملہ،عدالت نے احتساب عدالت سے رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سندھ ہائی کورت میں سابق ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے اطہر حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،ڈاکٹر عاصم سمیت شریک ملزمان اطہر حسین، محمد صفدر سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری ضمانت قبل ازگرفتاری پر ہیں ملزم کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ نے ماتحت احتساب عدالت سے سماعت میں پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی ،سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر منصف جان کی جانب سے ضمانت کی شدید مخالفت کی گئی ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس کی سماعت تیزی سے جاری ہی. نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 17 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ،سماعت روزانہ کی بنیاد پر جاری ہی.اطہر حسین پر کلفٹن کے علاقے میں 2 ایکڑ سے زائد زمین غیرقانونی طور پر ڈاکٹر عاصم کو الاٹ کرنے کا الزام ہے۔