موسمی تبدیلیوں کے باعث دالوں کی فصلیں متاثر ہونے لگیں ، پیداوار میں کمی کا خدشہ

ہفتہ 11 اگست 2018 20:07

فیصل آ باد۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) پنجاب کے دالوں کی کاشت کے اکثر علاقوں میں موسمی تبدیلیوں کے باعث دالوں کی فصلیں متاثر ہونے لگی ہیں جس کی وجہ سے دالوں کی پیداوار میں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ۔ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے بتایاکہ دالوں کی پیداوار میں کمی سے ان کے درآمدی اہداف میں اضافہ ہواہے جس سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ سے محروم ہونا پڑ رہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے غیر متوقع موسمی تغیرات نے دالوں کی فصلات پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے دالوں کی طلب میں اضافہ ہوتاجارہاہے لیکن اس کے برعکس رسد میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھنے میں آیاہے۔ انہوںنے دالوں کے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ دالوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عمل کریں تاکہ دالوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ یقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :