نجم سیٹھی نے چئیرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزارت عظمٰی سنبھالنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر چکے
محمد علی ہفتہ 11 اگست 2018 19:48
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نجم سیٹھی پر 2013ء کے انتخابات میں بطور نگران وزیراعلی پنجاب دھاندلی کروا کر مسلم لیگ ن کو فتح دلوانے کا الزام عائد کرتے آئے ہیں۔
جبکہ نجم سیٹھی نے بھی عمران خان کیخلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ نجم سیٹھی پی سی بی کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کے چئیرمین بھی ہیں۔ اب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان حکومت سنبھالتے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم انتظامی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نا صرف نجم سیٹھی کو پی سی بی کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، بلکہ پاکستان سپر لیگ میں بھی انتظامی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ عمران خان پاکستان سپر لیگ کے تمام انتظامی افسران کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں نئے افسران کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جب کہ پی ایس ایل کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھی پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کو پاکستان واپس لانے کی کوششیں کی جائیں گے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر کی تمام کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کی ٹیموں کا حصہ بنانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔ اس تمام صورتحال میں چئیرمین نجم سیٹھی نے بھی حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی عمران خان کی جانب سے انہیں برطرف کیے جانے کا انتظار نہیں کریں گے۔ نجم سیٹھی عمران خان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھاتے ہی پی سی بی کے چئیرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.