انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ،جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے،مولانا فضل الرحمن

چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیدیں ،ہم ملک میں دوبارہ انتخابات کا انعقاد چاہتے تھے لیکن اتحادی جماعتوں کا موقف ہے کہ جمہوریت کو چلتے رہنا چاہئیے پیپلز پارٹی واضح کرے کہ کون میرے موقف سے متفق نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 11 اگست 2018 20:22

انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ،جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم ..
ڈ یرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے ، پیپلز پارٹی واضح کرے کہ کون میرے موقف سے متفق نہیں ہے۔ ہفتہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے تمام سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج کو مسترد کر چکی ہیں اور الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے ،چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیدیں ،ہم ملک میں دوبارہ انتخابات کا انعقاد چاہتے تھے لیکن اتحادی جماعتوں کا موقف ہے کہ جمہوریت کو چلتے رہنا چاہئیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جعلی مینڈیٹ والا وزیر اعظم وزارت عظمیٰ کے عہدے پرتعینات ہوگا اور جعلی اکثریت والی جماعت اب حکومت کریگی ۔

بلاول بھٹو کے مولانا فضل الرحمن کے بیان سے اتفاق نہ کرنے کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی واضح کرے کہ کون میرے موقف سے متفق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں بھرپور حصہ لیں گے اور پاکستان اور نظریہ پاکستان کے لئے ہر قسم کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ علی) -08-18/--221