داعش کے جنگجوؤں نے ایک عراقی خاندان کے پانچ افراد قتل کر دئیے

ہفتہ 11 اگست 2018 20:31

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) عراق میں جہادی گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ ان افراد کی ہلاکت دارالحکومت بغداد کے شمال میں بیجی ڈسٹرکٹ میں کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ تمام لوگ اپنے گاؤں البٴْو جٴْوواری میں داخل ہونے والی چیک پوسٹ کے پاس پہنچے تو جہادیوں نے انہیں ہلاک کر دیا۔ حکومتی اہلکاروں کے مطابق داعش کے جہادی ہمرین پہاڑیوں کے دوسری طرف سے اتر کر دریائے دجلہ سے گزرتے ہوئے البو جٴْوواری کے گاؤں پہنچے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق داعش مخالف ملیشیا حًشد الشعبی سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :