حیدرآباد، وائلڈ لائف کی مختلف علاقوں میں چھاپے ،غیر قانونی تیتر رکھنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

ہفتہ 11 اگست 2018 20:31

حیدرآباد، وائلڈ لائف کی مختلف علاقوں میں چھاپے ،غیر قانونی تیتر رکھنے ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) وائلڈ لائف کی حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے غیر قانونی تیتر رکھنے کے الزام میں چار افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائیف کے ڈائریکٹر جنرل غلام سرور جمالی کی سربراہی میں فیلڈ آفیسر مکیش کمار کی ٹیم کے ہمراہ حیدرآباد کے علاقے جن میں ریلوے کالونی پکا قلعہ اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر تیتر رکھنے کے الزام میں محمد اسحاق ولد محمد یوسف محمد رمضان ولد محمد ابراہیم محمد وارث ولد خدا بخش اور عبدالحکیم ولد غلام محمد کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی اور 7500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا اور ملزمان کو تنبیہ کی گئی جبکہ چھاپہ مار ٹیم میں غلام علی چلگری طالب حسین نظر علی جتوئی شیر علی چھلگری بھی موجود تھے۔