Live Updates

عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شہبازشریف،بلاول بھٹو، خورشید شاہ کو بھی دعوت دی جائیگی،فواد چودھری

پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،مطالبات پر غور و فکر کیاجائیگا،عمران خان میانوالی کی نشست رکھیں گے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے 3 نام فائنل کرلئے ،اعلان (آج) کردیا جائے گا،ہمارا پہلا ٹارگٹ معیشت اورروز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے،پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 14 اگست کو لاہور میں ہوگا، میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 11 اگست 2018 20:34

عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شہبازشریف،بلاول بھٹو، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شہبازشریف،بلاول بھٹو، خورشید شاہ کو بھی دعوت دی جائیگی،پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،اپوزیشن کے جو بھی مطالبات ہیں ان پر غور و فکر کیاجائیگا،عمران خان میانوالی کی نشست رکھیں گے جبکہ باقی 4 نشستیں چھوڑ دیں گے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے 3 نام فائنل کرلئے ہیں، اعلان (آج) کردیا جائے گا،ہمارا سب سے پہلا ٹارگٹ معیشت اورروز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے،پی ٹی آئی کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں 14 اگست کی شام بلایا گیا ہے۔

بنی گالہ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی جائیگی،شہبازشریف،بلاول بھٹو، خورشید شاہ کو بھی دعوت دی جائیگی،پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،اپوزیشن کے جو بھی مطالبات ہیں ان پر غور و فکر کیاجائیگا،اس حوالے سے عمران خان بھی کہہ چکے ہیں اپوزیشن کی ہر ڈیمانڈ پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان میانوالی کی نشست رکھیں گے جبکہ باقی 4 نشستیں چھوڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکرکاعہدہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس رہے گا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے 3 نام فائنل کرلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (آج) اتوار کو ڈپٹی سپیکرکیلئے نام فائنل کردیا جائے گا،وزیراعظم کے انتخاب میں ہم 180 سے زیادہ ووٹ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود ایوان کوایک گھنٹے کیلئے جواب دیا کریں گے،پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے پہلا ٹارگٹ معیشت اورروز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے،اس حوالے سے اسد عمر مختلف مالیاتی اداروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی رہائش گاہ سے متعلق سیکیورٹی ایشوز ہیں،سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ آنے کے بعد بتایا جائیگا کہ وہ کہاں رہیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس،گورنرہائوسز، چیف سیکریٹری ہائوسزکے اخراجات میں کمی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس 15اگست کوہوگا،جبکہ پی ٹی آئی کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں 14 اگست کی شام بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پرمشاورت ہوئی،وزیر اعلیٰ کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات