خورشید شاہ ، شہباز شریف ملاقات

وفاق میں حکومت سازی، پارلیمان میں اپوزیشن کا کردار اور الیکشن میں انجینئرڈ دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

ہفتہ 11 اگست 2018 21:06

خورشید شاہ ، شہباز شریف  ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی، ماڈل ٹائون میں ہونے والی ملاقات میں سپیکر وقومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے ملاقات میں وفاق میں حکومت سازی سمیت اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کی صورت میں پارلیمان میں اپوزیشن کا کردار اور الیکشن میں انجینئرڈ دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی قبل ازیں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ پی آئی اے کے ایک ہی طیارے جب لاہور پہنچے تو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان کا استقبال کیا لاہور پہنچتے ہی تینوں رہنما ایئر پورٹ کی وی وی آئی پی لائونج میں بیٹھ گئے جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ہمراہ ماڈل ٹائون روانہ ہو گئے۔