سینیٹر رحمان ملک کی دلبند بلوچستان میں چینی انجنئیرز اور گلگت بلتستان میں پولیس اہلکاروں پر دھشتگردانہ حملوں کی مذمت

دھشتگردی کی دونوں واقعات پر متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب

ہفتہ 11 اگست 2018 21:10

سینیٹر رحمان ملک کی  دلبند بلوچستان میں چینی انجنئیرز اور گلگت بلتستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے دلبند بلوچستان میں چینی انجنئیرز اور گلگت بلتستان میں پولیس اہلکاروں پر دھشتگردانہ حملوں کی مذمت کی ہے اور دھشتگردی کی دونوں واقعات پر متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔آئی جی بلوچستان دلبنذ میں چینی باشندوں پر خودکش حملے اور آء جی گلگت بلتستان چیک پوسٹ پر حملے کی تفصیلات کمیٹی جمع کریں ۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پولیس چیک پوسٹ پر دھشتگردانہ حملے میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ ہوا ہے۔دشمن بزدلانہ حملوں سے ہماری بہادر افواج و پولیس اہلکاروں کی دھشتگردی کیخلاف حوصلے و عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں دھشتگردی کا اٹھنے والی نئی لہر پریشان کن اور تشویشناک ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں چیک پوسٹ پر حملہ لڑکیوں کی سکولوں کے جلانے و تباہ کرنے کی تسلسل و کڑی لگ رہی ہے۔

چینی باشندوں پر حملے اور انکا زخمی ہونا انتہائی قابل مذمت و افسوس ناک ہے۔ بلوچستان و گلگت بلتستان کے حملے سی۔پیک کے ارد گرد ہو رہے ہیں جسکے پیچھے ملک دشمن عناصر ہیں۔ ملک دشمن عناصر ایسے واقعات سے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے چینی باشندوں کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنائے۔ سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا دھشتگردی کی ان دونوں واقعات کی باقاعدہ تفتیش کرکے انکے پیچھے کار فرما عناصر تک پہنچا جائے۔