لاہور، سنی اتحاد کونسل یوم آذادی دھوم دھام سے منائے گی، صاحبزادہ حامد رضا

ہفتہ 11 اگست 2018 21:18

لاہور، سنی اتحاد کونسل یوم آذادی دھوم دھام سے منائے گی، صاحبزادہ حامد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل یوم آذادی دھوم دھام سے منائے گی۔ 14 اگست کو ملک گیر’’یوم تحفظ نظریہ پاکستان‘‘ منایاجائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں پاکستان زندہ باد کانفرنسیں اور جیوے پاکستان ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران و کارکنان تحریک پاکستان کے راہنماؤں کے مزارات پر حاضری دے کر تحفظ نظریہ پاکستان کا تجدید عہد کریں گے۔

یوم آذادی کے موقع پر لاہور، فیصل آباد، کراچی، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں’’ تحریک پاکستان میں علماء و مشائخ کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان انھوں نے یوم آذادی کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کے مخالفین اب استحکام پاکستان کے مخالفین بن چکے ہیں۔

یوم آذادی نہ منانے کا اعلان کرنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ قیام پاکستان کے مخالفین بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔ فضل الرحمن نے یوم آذادی نہ منانے کا اعلان کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ پاکستان کا خوفناک معاشی، معاشرتی اور سیاسی بحران قومی یکجہتی کا متقاضی ہے۔ عشق پاکستان کی سوچ کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔

سیاسی نفرتوں کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف بدزبانی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ فضل الرحمن بے روزگار ہونے کا غصہ پاک فوج کے خلاف نکال رہا ہے۔ محب وطن قوتیں استحکام وطن کے لئے متحد ہو جائیں۔ قومی اتحاد ہی بھارتی سازشوں کا بہترین توڑ ہے۔ یوم آذادی کے موقع پر پوری قوم نئے پاکستان کی تعمیر کا عزم کرے۔ اپوزیشن کا اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب اور چوہدری پرویز الہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔