لاہور، اسلام نے اقلیتوں کو سب سے زیادہ حقوق دیے ہیں، پروفیسر حافظ محمد سعید

وطن عزیز پاکستان میں اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی اور تمام آئینی حقوق حاصل ہیں،نبی اکرم ﷺ نے جب اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی تو مسلمانوں کو تمام مذاہب کے احترام کا حکم دیا،قلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

ہفتہ 11 اگست 2018 21:18

لاہور، اسلام نے اقلیتوں کو سب سے زیادہ حقوق دیے ہیں، پروفیسر حافظ محمد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام نے اقلیتوں کو سب سے زیادہ حقوق دیے ہیں اوروطن عزیز پاکستان میں اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی اور تمام آئینی حقوق حاصل ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نبی اکرم ﷺ نے جب اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی تو مسلمانوں کو تمام مذاہب کے احترام کا حکم دیا۔

اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور اقلیتوں کے حقوق کا بھی تحفظ کرتا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی قیام پاکستان کے وقت وطن عزیز میں اقلیتوں کیلئے یکساں حقوق فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔ ہم بلا تفریق رنگ، نسل و مذہب انسانیت کی خدمت کا عمل جاری رکھنا اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔