نوشہرہ،دس کلوگرام ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام،3ملزمان گرفتار

پکڑی جانے والی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے،ڈی ایس پی پبی سرکل

ہفتہ 11 اگست 2018 21:57

نوشہرہ،دس کلوگرام ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام،3ملزمان گرفتار
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) نوشہرہ اکبر پورہ پولیس کی کامیاب کاروائی10کلو گرام ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی 03 ملزمان گرفتار گاڑی قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش جاری۔ ڈی ایس پی پبی سرکل لقمان خان کے مطابق ملزمان بین الاقوامی ڈرگ مافیا کے ارکان ہیں۔پکڑی جانے والی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے ۔

تھانہ اکبرپورہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ ڈاکٹر زاہداللہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میںمنشیات کے خلاف جاری مہم میںنوشہرہ پولیس کی کامیاب کاروائیاں جاری اسی سلسلے میںاکبر پورہ پولیس کی ایک کامیاب کاروائی ۔ڈستکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت غیر مصروف راستے سے ہیروئن سمگل کی جائیگی اطلاع کو مصدقہ جا ن کر DSPپبی لقمان خان کی نگرانی میں SHOاکبر پورہ محمدانور خانSI پر ٹیم تشکیل دے کر اس اسمگلنگ کو روکنے اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کی اپولیس ٹیم نے مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں قائم کی اسی سلسلے میں SHOانور خان خود سروس روڈ نزد وارد ٹاور مومیں گڑھی ناکہ بندی پر موجود تھے کہ ایک کیری ڈبہ نمبریAFV266 کو بغر ض چکنگ روکا گیا جس میں 3 کسان سوار تھے تلاشی لینے پر کیری ڈبہ میں چھپائے گئے بیگ میں سے 10کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی جس پر تینوں ملزمان (1) شکیل ولد خان ضمیر(2) ا محمد اسحاق ولد یار محمد (3) عبدالغنی ولد شبت خان ساکنان جمرود خیبر ایجنسی کو حراست میںلیکر حوالات منتقل کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا گیاگاڑی کو حسب ضابطہ قبضہ پولیس میں لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ پولیس منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بر سر پیکار ہے جس میں اب تک نوشہرہ پولیس کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف کاروئیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔