چترال ،پانچ دنوں کے اندر خودکشی کا ساتواں افسوسناک واقعہ

ہفتہ 11 اگست 2018 21:59

چترال ،پانچ دنوں کے اندر خودکشی کا ساتواں افسوسناک واقعہ
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) چترال میں پانچ دنوں کے اندر خودکشی کا ساتواں واقعہ چترال ٹائون کے نواحی علاقہ بروز میں پیش آیا جہاں ایک شادی شدہ شخص نے ہفتے کے دوپہر اپنے آپ کو بندوق سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ چترال پولیس نے ان کی شناخت محمد اشرف خان ولدمحمد ظہور خان کے طور پر کی ہے جوکہ تین بچوں کا باپ تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وہ نشے کا عادی تھا اور وقوعہ کے وقت وہ پڑوس سے بندوق مانگ کر اپنے گھر کے احاطے میں اپنے آپ پر فائرنگ کردی جبکہ فوری وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔ اس سے قبل مختلف واقعات میں رواں ہفتے کے دوران ضلعے کے مختلف علاقوںمیں دو خواتین سمیت چھ افراد نے خود کشی اور اقدام خودکشی کی ہیں جن کی اکثریت ان طالب علموں کی ہے جوکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں توقع سے کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگیوں کا چراغ گل کردیا۔