ملائیشیا اور انڈونیشیا نے عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 اگست 2018 21:52

ملائیشیا اور انڈونیشیا نے عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2018ء) ملائیشیا اور انڈونیشیا نے عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایشیائی اسلامی ممالک ملائیشیا اور انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے ملائیشیا اور انڈونیشیا کی رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہفتے کے روز ہوا۔

(جاری ہے)

تاہم ان دونوں ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں یک ذی الحج 13 اگست بروز پیر کو ہوگی۔ جبکہ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں عید الاضحی 22 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ جبکہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز اتوار کو کراچی میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ پاکستان میں بھی عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کے امکانات ہیں۔