زندہ قومیں اپنی آزادی شان و شوکت سے مناتی ہیں ، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 11 اگست 2018 22:24

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ 11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنراحمد خاور شہزادنے ای لائبریری میں مینارٹی ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی شان و شوکت سے مناتی ہیں ،آزادی کی نعمت دنیا کی ہر نعمت سے بڑھ کر ہے جس کی ہر پاکستانی کو قدر کر نی چاہئے ،قیام پاکستان کیلئے ہمارے آبائو اجداد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق ملک کو ترقی یافتہ ،پر امن و خوشحال بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریا ں ادا کرنا ہونگی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14اگست شہدا کی یا د دلاتا ہے با بائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ کے مطابق ہم کو وطن کے لئے مل جل کر چلنا ہو گا ،اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بناناہوگا ،اس موقع پر کرسچن مینارٹی کے رکن ایوب انجم نے کہا کہ مسیحی برادری نے تحریک آزادی پاکستان سے لیکر ہمیشہ پاکستان کی بقاء کی خاطر اپنا کردار ادا کیا ، بعدازاںڈپٹی کمشنراحمد خاور شہزاد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد ودیگر کرسچن برادری کے سربراہاں نے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعامانگی ۔