وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 08ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 11 اگست 2018 22:53

وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 650گر ام چرس ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے اور مزید تفتیش جار ی ہے۔پولیس ترجمان کے مطا بق تھا نہ رمنا پولیس کے سب انسپکٹر ارشد محمود نے ملزم جاوید انجم سے 1کلو 440گرام چرس برآمد کر لیا،سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر حیدر علی نے ملزم محمد ندیم کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا ، تھا نہ کراچی کمپنی پو لیس کے اے ایس آئی ذوالفقار احمد معہ ٹیم نے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملو ث دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

. تھانہ انڈسٹریل سب انسپکٹر غلام مصطفی نے ملز م پرویزسے 210گرام چرس آمد کر لیا،اے ایس آئی محمد سعید نے ملزم اسحاق سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا ،تھا نہ سہا لہ پو لیس کے اے ایس آئی قاسم ضیا ء نے دوملزمان محمد نیا زاور محمد عرفان کو گرفتار ان کے قبضہ سے 60ہزارروپے کا ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا،، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الرحمان بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ تما م افسران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائیوں کے عمل میں تیز ی لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے۔