سی ڈی اے کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ آپر یشن ، 119سابق پارلیمنٹیرنزسے پارلیمنٹ لاجز کی رہا ئیش گا ہیں خا لی کروا لیں

ہفتہ 11 اگست 2018 22:53

سی ڈی اے کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ  آپر یشن ، 119سابق پارلیمنٹیرنزسے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) وفا قی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ دو روز کے آپر یشن کے بعد 119سابق پارلیمنٹیرنزسے پارلیمنٹ لاجز کی رہا ئش گا ہیں خا لی کروا لی ہیں،38رہا ئیشیوں سے لاجز تالے تو ڑ کر قبضہ حا صل کیا گیا،79 پارلیمنٹیرنز نے رضا کا رانہ رہا ئش گا ہیں خا لی کیں جبکہ دو ممبر ان نے نئے الاٹیو ں سے رہا ئش گا ہیں خا لی کرنے کے لئے تین دن کا وقت مانگ لیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سی ڈی اے کے ڈا ئر یکٹر انفو رسمنٹ فہیم بادشاہ کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈا ئر یکٹر رمضا ن اور اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ذوالفقار جو نیجو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پارلیمنٹ لاجز پر قابض 119 افراد کے خلاف آپر یشن مکمل کر لیا ہے ،مذکو رہ آپر یشن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجسٹریٹ مر تضی چانڈیو نے نمائندگی کی،دو روز تک جاری رہنے والے آپر یشن کے دوران 79 پارلیمنٹیرنز نے رضا کا رانہ طور پر رہا ئیش گا ہیں خا لی کر دئیں تاہم 38 قابضین کی رہا ئش گا ہیں سی ڈی اے اہلکا رو ں کو تالے تو ڑ کر زبر دستی خا لی کروانی پڑیں جبکہ 2پرانے مکینوں نے نئے ممبران سے لاجز خا لی کر نے کے لئے تین یو م کاوقت مانگا ہے،سی ڈی اے ذرائع کے مطابق دو روزہ اس آپر یشن میں کو ئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم گذشتہ روز کے آپریشن میں اس وقت دلچسپ صورتحا ل پیدا ہو گئی جب سابق ممبر قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما عبدالوسیم کے لاج کے تالے تو ڑنے کے بعد ان کی الماری سے جئے الطاف حسین کے پوسٹر، بینرز اور اسٹیکرز بر آمد ہو ئے جس کی ویڈیو اور تصویر بنا نے سے افسران نے اہلکا رو ں کو منع کر دیا…