تالاب میں نہاتے ہوئے دوکمسن لڑکے ڈوب کر جا ںبحق

ہفتہ 11 اگست 2018 23:24

تالاب میں نہاتے ہوئے دوکمسن لڑکے ڈوب کر جا ںبحق
چشتیاں۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) چشتیاں کے نواحی گائوں 204مراد میں تالاب میں نہاتے ہوئے دوکمسن لڑکے ڈوب کر جا ںبحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مذکورہ گائوں کے دو کزن12سالہ محمدذیشان اور 14سالہ محمدنعمان نہانے کی غرض سے حفاظتی باڑ کے بغیر بنائے گئے غیر قانونی تالاب میں اترگئے جہاں گہرے پانی میں پھنس کر ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

چشتیاں کی سیاسی سماجی کاروباری تنظیموں کے نمائندوں محمداسلم،ریاض احمد ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈی پی او بہاولنگر سے اپنے مطالبہ میں کہا ہے حفاظتی باڑ کے بغیر بنائے گئے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا دوسرا واقعہ ہے جبکہ گذشتہ ماہ چشتیاں کے چک نمبر18گجیانی میں بھی دوطالب علم بھائی اسد الرحمن ،منیب الرحمن غیر محفوظ تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

ا س طرح جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہوگئی ہے ،چنانچہ آئندہ ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لئے فوری طور پر تمام دیہات کے قریب بنائے گئے گہرے تالابوں کے گردحفاظتی باڑھ اور دروازہ بنائے جانے کے اقدامات کئے جائیں۔