روم میں ”پرفیکٹ سیلفی سپاٹ“ کے لیے سیاحوں میں لڑا ئی ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 اگست 2018 23:54

روم میں ”پرفیکٹ  سیلفی سپاٹ“ کے لیے سیاحوں میں لڑا ئی  ہوگئی
اٹلی کے سیاحتی مقام  تروی فاؤنٹین  پر سیاحوں کے گروپوں کے بیچ لڑائی ہوگئی۔ یہ لڑائی  سیلفی بنانے کے مقام کی وجہ سے ہوئی۔
یہ لڑآئی بدھ کو 19 سالہ ڈچ نوجوان اور 44 سالہ امریکی خاتون کے بیچ ہوئی۔ وہ دونوں ایک ہی وقت ایک ہی جگہ پر سیلفی بنانا چاہتے تھے۔
پہلے پہل دونوں کے بیچ سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، اس کے بعد دونوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ کچھ دیر بعد دونوں کے گھر والے بھی لڑائی میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)


ایک اخبار کے مطابق جب پولیس نے مداخلت کی تو 8 افراد لڑ رہے تھے۔ سیاحوں پر لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس فوارے کی حفاظت کے لیے روم نے برا برتاؤ کرنے پر 274 ڈالر جرمانہ عائد کیا ہوا ہے۔ فوارے کے ارد گرد کیمپنگ اور پکنک منانا بھی منع ہے۔فوارے کے پانی میں پاؤں لٹکانا اور تیراکی کرنا بھی منع ہے۔
اس فوارے کو کئی مشہور فلموں، جیسے La Dolce Vita اور Roman Holiday میں بھی فلمایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :