اس تھیم پارک میں کوؤں کو کوڑا کرکٹ چننا سکھایا گیا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 اگست 2018 23:54

اس تھیم پارک  میں کوؤں کو کوڑا کرکٹ چننا سکھایا گیا ہے
فرانس کے ایک تاریخی تھیم پارک کے صدر کا کہنا ہے کہ پارک میں سگریٹ کے  ٹکڑے اور کوڑا کرکٹ چننے کے لیے  خصوصی طور پر تربیت یافتہ  6کوے  چھوڑے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فرانس کے مغربی علاقے واندے کے پئی دو فو پارک کے صدر نکولس ڈی ویلرز نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس اقدام کا مقصد کوڑا کرکٹ اٹھانا نہیں بلکہ لوگوں کو دکھانا  ہے کہ کس طرح فطرت خود ہی ہمیں ماحول کی حفاظت کے بارے میں سکھاتی ہے۔
کوؤں کی بہت سی اقسام ایسی ہوتی ہیں جو دوسروں سے زیادہ چالاک ہوتی ہیں اور یہ انسانوں سے کمیونی کیشن بھی کر سکتی ہیں۔
ان کوؤں کو کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے ایک چھوٹے باکس کی مدد سے مجبور کیا گیا ہے۔ اس باکس میں مزیدار نگٹ ہونگے، ہر بار سگریٹ کے ٹکڑے اور کوڑا کرکٹ اٹھانے پر کوے کو ایک نگٹ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :