امریکی بجٹ خسارے میں اضافہ

اتوار 12 اگست 2018 10:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میںامریکی بجٹ خسارہ بڑھ گیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی کانگرس کے بجٹ کے دفتر نے رپورٹ دی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں بجٹ کا خسارہ بڑھ گیا ہے۔ہل انفارمیشن سینٹر کے مطابق امریکی کانگرس کے بجٹ آفس نے اعلان کیا ہے کہ 2018ء کے مالی سال کے ابتدائی دس مہینے میں فیڈرل بجٹ کے خسارے میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کے مطابق بجٹ خسارے میں اضافہ ٹیکسوں میں کمی اور اخراجات بڑھانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔امریکی کانگر س کے بجٹ آفس کی رپورٹ کے مطابق پہلی اکتوبر 2017ء سے رواں سال کے جولائی مہینے تک اخراجات آمدنی سے بڑھ گئے جس کے نتیجے میں بجٹ کا خسارہ 682 ارب ڈالر ہوگیا جو2017ء کے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک سو سولہ ارب ڈالر زیادہ ہے۔امریکی کانگرس کے بجٹ آفس نے اندازہ لگایا ہے کہ 2018ء کے اختتام تک بجٹ کا خسارہ سات سو ترانوے ارب ڈالر اور2019ء میں ایک ٹریلین ڈالر ہوجائیگا۔یاد رہے کہ جب امریکی کانگرس نے صدر ٹرمپ کے بجٹ بل کو پاس کیا تھا، تو اسی وقت بہت سے ماہرین نے کہا تھا کہ یہ بجٹ کمپنیوں اور دولتمندوں کے فائدے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :