امریکہ نے کینیڈا کی گاڑیوں پر محصول عائد کرنے کی دھمکی دے دی

اتوار 12 اگست 2018 11:00

امریکہ نے کینیڈا کی گاڑیوں پر محصول عائد کرنے کی دھمکی دے دی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر دباوء ڈالا ہے کہ وہ امریکی درآمدات پر عائد محصولات پر نظر ثانی کرے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہوں نے گاڑیوں پر اضافی محصول عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے مابین، شمالی امریکہ آزاد تجارت معاہدے نافٹا کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور شرکاء اگست کے آخر تک ایک بنیادی اتفاق رائے کے حصول کے متمنی ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میکسیکو کے ساتھ مذاکرات بخوبی انجام پا رہے ہیں۔ تاہم کینیڈا کے محصولات اور تجارتی رکاوٹیں بہت زیادہ ہیں اور کسی اتفاق رائے کے عدم حصول کی صورت میں امریکہ گاڑیوں پر ٹیکس عائد کرے گا۔