عراقی وزیراعظم (کل) سے ترکی اور ایران کا دورہ کریں گے

اتوار 12 اگست 2018 11:10

․ بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی (کل) منگل سے ترکی اور ایران کا دورہ شروع کریں گے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق عراق کے ایک عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ وزیراعظم حیدر العبادی (کل)منگل کو ترکی اور بدھ کو ایران کے دورے پر جائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ ان دونوں ملکوں کی قیادت سے اقتصادی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ حیدر العبادی یہ دورہ ایسے وقت میں کررہے ہیں جب امریکا نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں اور ترکی پر بھی اقتصادی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :