مقبوضہ کشمیر ‘24پولیس افسروں نے نوکریوںکو خیر با د کہہ کر مظالم کے لیے کشمیریوں سے معافی مانگ لی

اتوار 12 اگست 2018 12:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں پولیس کے کم از کم24 افسروں نے اپنی نوکریوں کو خیر باد کہتے ہوئے اپنے ہاتھوں ہونے والے مظالم پر کشمیریوں سے معافی مانگ لی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ان میں سے کچھ افسروں نے مساجد میں لائوڈ سپیکروں پر اعلان کے ذریعے نوکریوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

ضلع پلوامہ میں واقع ایک امام مسجد کو پولیس افسروں کے خطوط موصول ہوئے ہیں جن میں انہوںنے لکھا ہے کہ وہ اپنی نوکریاں چھوڑ چکے ہیں اور اپنی سروس کے دوران انہوں نے بیگناہ لوگوںپر جو مظالم کیے اس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔

سرینگر سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ’گریٹر کشمیر‘کے مطابق مستعفی ہونے والے پولیس افسروں کا تعلق ترال کے مختلف دیہات سے ہے۔

متعلقہ عنوان :