Live Updates

پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے عمران خان کی زبان سے نکلنے والے الفاظ پر بھروسہ ہے ،ْبھارتی کرکٹر

بھارتی سابق بلے باز نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے

اتوار 12 اگست 2018 13:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے عمران خان کی زبان سے نکلنے والے الفاظ پر بھروسہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سابق بلے باز نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر بھروسہ ہے ایک سیٹ سے کامیابی کا سفر شروع کرنیوالا آج وزیرا عظم بن گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان بارش کے بعد اٹھنے والی سوندھی خوشبو اور تبدیلی کی آس ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی وزیر اعظم کیلئے حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ہوگی،کپل دیو اور سدھو نے دعوت نامے ملنے کی تصدیق کر دی ہے،دونوں سابق کرکٹرز حلف برداری کی تقریب سے ایک روز قبل پاکستان پہنچیں گے ،ْنوجوت سدھو کا عمران خان سے کرکٹ کے حوالے سے 30 سال کا تعلق رہا ہے، دعوت نامہ ملنے کے بعد ان کا کہنا ہے کہ عمران کی جانب سے مجھے ذاتی طور پر بھی دعوت دی گئی، ہم دونوں نے کچھ منٹ تک گفتگو بھی کی، میں نے انہیں ان کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی اور نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات