ٹرمپ نسل پرست ہیں، ان کا دماغی توازن بتدریج بگڑ رہا ہے،نیومین

میں نے متعدد دفعہ انہیں سیاہ فام امریکیوں کے لئے 'حبشی ' کالفظ استعمال کرتے دیکھا ہے، ایک میٹنگ میں انہوں نے غصے میں کاغذ چبانا شروع کر دئیے، ٹرمپ کے سابقہ نائب اوماروسا نیومین کا انکشاف

اتوار 12 اگست 2018 14:50

․ واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) امریکی صدر ڈ و نلڈ ٹرمپ کے سابقہ نائب اوماروسا نیومین نے ٹرمپ کو نسل پرستی کا قصور وار ٹھہرا تے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نسلیت پرست ہیں اور ان کا دماغی توازن بتدریج بگڑ رہا ہے،میں نے متعدد دفعہ انہیں سیاہ فام امریکیوں کے لئے 'حبشی ' کالفظ استعمال کرتے دیکھا ہے، ایک میٹنگ میں انہوں نے غصے میں کاغذ چبانا شروع کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ، وائٹ ہاوس میں گزارے ہوئے دنوں پر مبنی " سر پھرا" نامی کتاب میں ' اوماروسا نیومین' نے ٹرمپ کو نسلیت پرست ٹھہرایا ہے اور یہی نہیں بلکہ ٹرمپ کا دماغی توازن بھی بتدریج بگڑنے کا دعوی کیا ہے۔انہوں نے ٹرمپ کو نسلیت پرست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے متعدد دفعہ انہیں سیاہ فام امریکیوں کے لئے 'حبشی ' کالفظ استعمال کرتے دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے مشیروں میں سے کیلیان کانوے کے نیم فلپائنی شوہر کے لئے بھی متعدد دفعہ نسلیت پرستی پر مبنی الفاظ استعمال کئے۔ٹرمپ کا ذہنی توازن بتدریج خراب ہونے کا دعوی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک میٹنگ میں میں نے انہیں غصے میں کاغذ چباتے ہوئے دیکھا ہے۔نیو مین نے کتاب میں مزید کہا ہے کہ دسمبر 2017 میں انہیں ملازمت سے برخاست کرتے ہوئے "زبان بند رکھنی" کے عوض ماہانہ 15 ہزار ڈالر کی بھی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اس پیشکش کو رد کر دیا۔تاہم ٹرمپ کی طرف سے نیومین کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔نیومین کے الفاظ کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے ٹرمپ نے ان کے لئے "عوامی" کا لفظ استعمال کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :