Live Updates

الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں میں خواتین،اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

اتوار 12 اگست 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی ذکیہ خان، مہوش سلطانہ، عظمیٰ زاہد بخاری، عشرت اشرف، سعدیہ ندیم ملک، حنا پرویز بٹ، ثانیہ عاشق جبیں، تاہیہ نون، اسوہ آفتاب، صبا صادق، کنول پرویز چوہدری، گلناز شہزادی، رابعہ نصرت، حسینہ بیگم، راحت افزاء، منیرہ یامین ستی، رخسانہ کوثر، سلمیٰ سعدیہ تیمور، خالدہ منصور، رابعہ احمد بٹ، رابعہ نسیم فاروقی، فائزہ مشتاق، بشریٰ انجم بٹ، سیدہ عظمیٰ قادری، سمیرا کومل، راحیلہ نعیم، سنبل ملک حسین، عنیزہ فاطمہ، نفیسہ امین، زیب النساء، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد، صادقہ شاہد خان، شمسہ علی، نسرین طارق، شاوانہ بشیر، شمیم آفتاب، فردوس رانا، شاہدہ احمد، سمیرا احمد، سیدہ زہرہ نقوی، عائشہ اقبال، نیلم حیات ملک، ام البنین علی، عظمیٰ کاردار، مسرت جمشید، سعدیہ سہیل رانا، راشدہ خانم، فرحت فاروق، شاہین رضا، طلعت فاطمہ نقوی، شاہینہ کریم، آسیہ امجد، سیمابیہ طاہر، مومنہ وحید، عائشہ نواز، زینب عمیر، فرح آغا، سیدہ فرح اعظمی، ساجدہ بیگم، ساجدہ یوسف، شبین گل خان، ثمرینہ جاوید، عابدہ بی بی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کی بسمہ چوہدری، خدیجہ عمر اور پاکستان پیپلزپارٹی کی شازیہ عابد کامیاب قرار پائیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان اسمبلی میں خواتین کے لیے مختص نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی کی ڈاکٹر ربابہ خان، لیلیٰ بی بی، مہ جبین شیران، بشریٰ رند، ایم ایم اے کی بانو اور بی این پی کی زینت شعبانی ایڈووکیٹ، شکیلہ نوید نور قاضی، پی ٹی آئی کی فریدہ بی بی اور اے این پی کی بی بی شاہینہ کامیاب قرار پائیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نادیہ شیر، ملیحہ علی اصغر خان، عائشہ نعیم، مومنہ باسط، سمیرا شمس، رابعہ بصری، آسیہ اسد، ساجدہ حنیف، سومی فلک ناز، عائشہ بانو، ستارہ آفرین، زینت بی بی، آسیہ صالح خٹک، ماریہ فاطمہ کے علاوہ دو نشستیں ترجیحی فہرست میں امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے خالی قرار دی گئی ہیں۔

متحدہ مجلس عمل کی ریحانہ اسماعیل، حمیرا خاتون، عوامی نیشنل پارٹی کی شگفتہ ملک، شاہدہ، مسلم لیگ (ن) کی ثوبیہ شاہد اور پیپلزپارٹی کی نگہت یاسمین اورکزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سیدہ شہلا رضا، شاہینہ، ریحانہ لغاری، حنا دستگیر، سعدیہ جاوید، ندا کھوڑو، شازیہ عمر، غزالہ سیال، شمیم ممتاز، فرحت سیمی، تنزیلہ ام حبیبہ، شہناز بیگم، سیدہ ماروی فصیح، ہیر سوہو، کلثوم اختر چانڈیو، پروین بشیر قائمخانی، پی ٹی آئی کی سدرہ عمران، ڈاکٹر سیمی ضیاء، رابعہ اظفر نظامی، طاہرہ (دعا بھٹو)، ادیبہ حسن، ایم کیو ایم پاکستان کی منگلا شرما، رعنا عنصر، شاہانہ اشعر، رابعہ خاتون، جی ڈی اے کی نصرت سحر عباسی، نسیم اور تحریک لبیک پاکستان کی ثروت فاطمہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے روی کمار اور وزیرزادہ جبکہ متحدہ مجلس عمل پاکستان کے رنجیت سنگھ کامیاب قرار پائے۔ پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے خلیل طاہر سندھو، جویوک روفن جولیس، منیر وصی کھوکھر، طارق مسیح گل، تحریک انصاف کے ہارون عمران گل، اعجاز مسیح، مہندر پال سنگھ اور پیٹر گل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ہمیر سنگھ، مکیش کمار چاولہ، ڈاکٹر لال چند اوکھرانی، انتھونی نوید، سدومل ولاسی، پی ٹی آئی کے سنجے گنگ وانی، سچ آنند، ایم کیو ایم کے سنجے پروانی اور جی ڈی اے کے نندکمار گوکلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے۔ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دنیش کمار، مجلس عمل کے شام لال اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ٹیٹس جانسن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات