ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے صوبے میں ٹیبل ٹینس کے فروغ کیلئے پلان تیارکرلیاگیا،کفایت اللہ

صوبے کے مختلف اضلاع میں ٹورنامنٹس کیلئے جلد ہی مقابلوں کا سالانہ شیڈول جاری کردی جائے گی

اتوار 12 اگست 2018 17:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے صوبے میں ٹیبل ٹینس کے فروغ کیلئے پلان تیارکرلیاگیاہے جسکے تحت پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ٹورنامنٹس منعقد کرانے کا پروگرام تشکیل دیدیاہے ،جلد ہی مقابلوں کا سالانہ شیڈول جاری کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اللہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی سالانہ شیڈول کے تحت پشاور سمیت مختلف اضلاع میں 14اگست کی مناسبت سے جونیئر کی سطح پربوائز اور گرلز کھلاڑیوں کے مابین ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جارہاہے،جبکہ اسکے علاوہ تواتر کیساتھ جونیئر پلیئر زپر مشتمل مقابلے منعقد کئے جائینگے تاکہ اس طرح ٹیبل ٹینس کو صوبے بھر میں فروغ دیاجاسکے اورہمیں بہترین کھلاڑی مہیاہوسکے جو آگے جاکر ملکی اور بنین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرسکے ۔

انہوں نے سالانہ کلینڈر تیارکرلیاگیاہے جلد ہی شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :