یونین کو نسل لکھن کے مکینوں کا پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کا اعلان

اتوار 12 اگست 2018 17:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) یونین کو نسل لکھن میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہونے پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ،14اگست کے بعد واسا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور سڑکیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

یونین کونسل 88لکھن کے علاقے لالہ رخ کالونی کے مکینوں نے اتوار کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ واسا اس علاقے میں پانی کی فراہمی میں مکمل ناکام ہو چکا ہے اور بارشوں کے باوجود لالہ رخ کالونی کے مکین پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔

مکینوں نے بتایاکہ مکین دوردراز سے پانی بھر کر لانے اور مہنگے واٹر ٹینکر کے ذریعے گذارہ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔لالہ رخ کالونی کے مکینوں نے کہاکہ اگر ایک ہفتہ میں پانی کی فراہمی بحال نہ کی گئی تو 14اگست کے بعد اہالیان لالہ رخ کالونی یو سی لکھن کے دفتر کے باہر واسا کی نااہلی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے اور غوث اعظم روڈ (المعروف چکری روڈ )کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری واسا پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :