جی ڈی اے کے نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی کا پیر پگارا کی سربراہی میں راجا ہائوس میں اجلاس

پیپلز پارٹی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ سندھ اسمبلی میں مثالی اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، پیر پگارا

اتوار 12 اگست 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس کے نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی کا اتوار کو جی ڈی اے کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پگارا کی سربراہی میں راجا ہائوس میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر پیر پگارا نے نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی کو مبارکباد دی اور ہدایت کی کہ وہ ملک خاص طور پر سندھ کے ایشو پر اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ سندھ اسمبلی میں مثالی اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں پیر صدر الدین شاہ راشدی، سردار علی خان گوہر مہر، عارف مصطفی جتوئی، پیر سید راشد شاہ راشدی، صفدر عباسی، سردار رحیم، ذوالفقار مرزا، حسنین مرزا، عبدالرزاق راہموں، وریام فقیر، علی غلام نظامانی، معظم عباسی، نصرت سحر عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔