کراچی،بفرزون میں پانی کی شدید قلت علاقہ مکین پریشانی کا شکار

گذشتہ 6 ماہ سے سیکٹر 15/B میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، ایم ڈی واٹر بورڈ سے مسئلے کے حل کا مطالبہ

اتوار 12 اگست 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے واٹر بورڈ عملے کو شکایات درج کرانے اور احتجاجی مظاہروں کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہورہا عوام کی پریشانی بڑھتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں جہاں پورے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت ہے وہیں نارتھ کراچی بفر زون سیکٹر15/B میں علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ماہ رمضان المبارک اور عید جیسے اہم تہوار پر بھی واٹر بورڈ کو ترس نہیں آیا اور علاقے میں پانی نایاب رہا علاقہ مکین پانی کے بل باقاعدگی سے جمع کراتے جبکہ گذشتہ 6 ماہ سے پانی نام کی کوئی چیز میسر نہیں علاقہ مکینوں کی متعدد بار درخواستوں کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

ایم ڈی واٹر بورڈ سے درخواست کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کے حل اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔