یوسف رضا گیلانی اور ان کا خاندان دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، سکیورٹی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اتوار 12 اگست 2018 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی سیکیورٹی واپس لینے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سے سکیورٹی واپس لینا مجرمانہ عمل ہے ،کیا حکومت کو معلوم نہیں کہ گیلانی خاندان دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ لکھ کر دیا جائے کہ گیلانی فیملی کو کچھ ہوا تو صوبائی حکومت ذمہ دار ہو گی ،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یوسف رضاگیلانی سمیت تمام سیاسی قیادت کے تحفظ کویقینی بنایاجائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران صوبائی حکومت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے خاندان کی لاہور اور ملتان میں سکیورٹی پر تعینات پولیس ہٹادی تھی جس پر انہوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا کہا تھا