جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، مندروں اور گورودواروں اور بورڈ آفس کو سجا دیا گیا

اتوار 12 اگست 2018 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) جشن آزادی کے سلسلہ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی تیاریاں عروج پر ۔ بورڈ کے ہیڈ آفس کو سجا دیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بورڈ محمد طارق وزیر کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کے مندروں اور گورودواروںکو قومی پرچموں اور خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے جبکہ بورڈ کے زونل اور ضلعی آفسیز کو بھی قومی پرچم و روشنیوں سے سجایا گیا، ہم جشن آزادی کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیںاور اس سلسلہ میں 13اگست کو مینار پاکستان میں اقلیتی رہنماؤں کے زیر اہتمام تقریب ہو گی جبکہ 14اگست کو 10بجے دن بورڈ آفس میں پرچم کشائی اور آزادی پاکستان کا کیک کاٹنے کی تقریب ہوگی جس میں ہندو ، سکھ، مسیحی رہنماء شریک ہونگے۔

ایڈمنسٹریڑ لاہور وہاب گل، ڈپٹی ایڈمنسٹریڑ محمد آصف خان نے راولپنڈی ، پشاور، رانا محمد افضل سے سرگودھا ، سیدہ سمیرا رضوی نے سیالکوٹ، ملک اسماعیل نے لیہ ڈی جی خان ، حاجی اشرف نے کراچی، عمر جاوید اعوان نے ننکانہ ، سعید احمد قریشی نے سکھر آفس کو خوبصورت انداز میں سجا دیا ہے۔