Live Updates

انتخاب میں مسیحی عوام کو نظر کیا گیا،عادل جارج مٹو

ملک کا غریب مذہبی اقلیت حق نمائندگی سے محروم ہے، جاوید یوسف

اتوار 12 اگست 2018 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) کرسچن رائیٹس ڈیفنس کونسل کے زیر اہتمام اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا سیمینار میں پاکستان میں موجود اقلیتون کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید یوسف نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں کے بنیادی حقوق کا استحصال ہورہا ہے اور ملک کا غریب مذہبی اقلیت حق نمائندگی سے محروم ہے۔

اس موقع پر کرسچن رائیٹس ڈیفنس کونسل کے چیئرمین اور معروف اقلیتی رہنما عادل جارج مٹو نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں رہنے والے ہندو اور کرسچن حقیقی حق نمائدگی سے محروم ہیں اور اقلیتوں کی نمائندگی دولت مند اور سرمایہ کار لوگ کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سندھ کی بڑی جماعتوں نے وفادار مسیحی کارکنوں اور عوام کو نظر انداز کیا ہے انتخاب مسیحیوں کے لئے جھرلو بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

معروف اقلیتی رہنما عادل جارج مٹو نے کہا ملک میں تبدیلی آرہی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کی مسیحی برادری کو بھی اس تبدیلی کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف چیئرمین عمران خان اور قائدین سے بھی اپیل کی کہ وہ مسیحی براردی کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دیں اور اس نمیٹی کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے سندھ میں بسنے والے مسیحی برادری کی احساس محرومی کو دور کریں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات